السلام علیکم!
آپ کی حمایت زندگی اور موت کے درمیان فرق کر سکتی ہے۔ پوری دنیا میں خصوصا پاکستان
میں بہت سے لوگ مستقل خطرہ کی زندگی بسر کر رہے ہیں اور ہر دن زندہ رہنے کے لئے لڑ
رہے ہیں۔
خطرے میں ، ہنگامی صورتحال اور لاک ڈاؤن میں لوگ مدد کی تلاش میں ہیں۔ آئیے خواہ آپ
مختلف علاقوں اورقبائل سے ہی تعلق کیوں نہ رکھتے ہوں اب وقت آگیا ہے کہ ہم لوگ مل کے
ایک طاقت ہو کر ابھریں.اور پوری دنیا کو دکھا دیں کہ پاکستانی قوم کو کسی کے سہارے کی
ضرورت نہیں ہے.
حدیث حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے مروی ایک متفق علیہ روایت ہے‘جس میں
رسول اللہﷺ نے فرمایا : إِنَّ الْمُؤْمِنَ لِلْمُؤْمِنِ کَالْبُنْیَانِ یَشُدُّ بَعْضُہُ بَعْضًا‘ وَشَبَّکَ أَصَابِعَہُ (۱) ’’ مؤمن
(دوسرے) مؤمن کے لیے عمارت کی مانندہے کہ اس کا ایک حصہ دوسرے حصہ کو تقویت دیتا
ہے .اور آپ نے اپنی انگلیوں میں پنجہ ڈال کر بتلایا‘‘. دیواروں میں اینٹیں ایک دوسرے سے جڑی
ہوئی ہوتی ہیں اس طرح وہ ایک دوسرے کو مضبوط کرتی ہیں. دیواراگر اکیلی ہے‘اس کے ساتھ
کوئی دیوار نہیں ہے تواس کو اس طرف سہارا دینا پڑ جائے گا.لیکن اگر چاروں طرف سے
دیواریں آپس میں جڑی ہوئی ہیں تو یہ ایک دوسرے کے لیے سہارا ہیں. پھر یہ دیواریں چھت کو
سہارا دے رہی ہیں.
اسی طرح اب وقت کی ضرورت ہے کہ ہم اجتماعی طور پر اپنی قوم کو مضبوط بنانے میں اپنا
کردار ادا کریں آئے . آئے جی منی کا ساتھ دیں اور اپنی قوم کو اس مشکل سے نکالنے میں اپنا
حصہ ادا کریں. شکریہ
For Info.010-7620-6301, 010-8352-2434(Whatsapp)